چیئرمین گڈاپ ٹاؤن نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کےچیئرمین طارق عزیز بلوچ ،میونسپل کمشنر احمد یار پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور کے ہمراہ شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ شجر کاری مہم نہیں بلکہ ایک مقصد ہے سندھ گورنمنٹ اورپاکستان پیپلز پارٹی کے وژن کے مطابق تمام شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے شجر کاری مہم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی ہے
ماحولیاتی وفضائئ آلودگی سے بچانے کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز خوش آئند عمل ہے میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران شاہراہوں ۔پارکس میں پودے لگائے جائیں
اس سلسلے میں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے تمام یوسیز میں پودے لگائے جائیں گے
اراکین کونسل اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں ساتھ دیں
اس موقع پر ڈائریکٹر حاجی شریف شیخ ڈائریکٹر ایچ آر ایم ڈائریکٹر پارکس افضل لغاری ۔ سپرٹنڈنٹ انجنئیر( ایم اینڈ ای) نور علی جمالی ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر طاہر بلوچ اسٹنٹ اکائونٹ آفسر ذیاد طارق بلوچ پی ایس چیئرمین لال جان نبی اور علاقائی معززین بھی موجود تھے