منگھوپیر ٹاؤن برسات میں پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے، حاجی نواز بروہی
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے کہ برسات کے پیش نظر تمام اقدامات پہلے سے مکمل کیے جا چکے ہیں ہم مکمل تیاری کے ساتھ ان یو سیز میں موجود ہیں
جہاں برسات کے باعث مشکلات دیکھنے میں آتی ہیں میں اور میری ٹیم برسات میں پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہر طرح تیار ہیں تمام سینیٹیشن اسٹاف اپنی اپنی یو سیز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہیوی مشینری بھی موجود ہے جو نالہ صفائی کے کام میں مصروف ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو کم سے کم مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی صاحب کا جنہوں نے آج ہمارے ٹاؤن کی مختلف یو سیز میں جاری کاموں کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار ظاہر کرتے ہوئے رین ایمرجنسی میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر وقار مہدی صاحب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھا لگا ہمارے ٹاؤن چیئرمینز اے سی میں بیٹھ کر انسٹرکشنز نہیں دیتے بلکہ عوام کے بیچ رہ کر ان کے مسائل کو حل کرتے ہیں ۔
یہ وہ علاقے ہیں جہاں پچھلے سالوں میں عوام کو بہت مشکلات کا سامنا تھا حالانکہ یہ کراچی شہر میں برساتوں کا تیسرا سپیل ہے اس کے باوجود ہمارے ٹاؤن چیئرمینز کی محنت سے آج ان علاقوں میں وہ مسائل نظر نہیں آتے جو گزشتہ سالوں میں دیکھے گئے ہیں یہ سب ممکن ہوا ان کی انتھک محنت اور کاوشوں سے کہ وہ عوام کے درمیان خود موجود ہیں اور اپنی نگرانی میں تمام کام کروا رہے ہیں جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کی تعلیمات ظاہر ہوتی ہیں ۔
اس موقع پر اُن کے ہمراہ میونسپل کمشنرآغاخلیق
وائس چیئرمین راناعارف ،سپریڈنٹ انجینیئر حسن شیخ
علی اکبر کاچھیلو،ستار بروہی،قادر بروہی۔
دیگر یو سیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بڑی تعداد میں عوام الناس بھی موجود تھے