موسلا دھار بارشوں کے پیشِ نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، چیئرمین گڈاپ ٹاؤن

87

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کےچیئرمین طارق عزیز بلوچ اور مشیر برائے لائیو اسٹاک و فوکل پرسن رین ایمرجنسی سید نجمی عالم کے ساتھ رین ایمرجنسی کے سلسلے میں گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

 موسلادھار بارشوں کے باعث شاہراہوں پر نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا اور مزید کہا گڈاپ ٹاؤن جاری موسلا دھار بارشوں کے پیشِ نظر رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ٹاؤن کے تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں

 گڈاپ ٹاؤن کے مرکزی آفس میں رین ایمرجنسی کا سینٹرقائم کردیا گیا ہے رین ایمرجنسی کے سلسلے میں ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر افضل لغاری کی نگرانی میں گڈاپ ٹاؤن کے مختلف مقامات سے نکاسی آب کا کام دن اور رات جاری ہے گڈاپ ٹاؤن کی شاہراہوں پر ڈی واٹرنگ پمپس، بمعہ جنریٹرز سمیت تمام گاڑیاں مشینری پہنچا دی گئی ہیں تاکہ بارشوں کے پانی کے اخراج میں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جو عوام کی خدمت کے لیے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیتی ہے

 اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور ۔جنرل سیکریٹری ضلع ملیر امداد جوکھیو ۔انفارمیشن سیکریٹری شاہ جہاں خان ۔ کونسل ممبر علی محمد گبول, کونسل ممبر عبدالستار جوکھیو بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.