ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

38

ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی نے کواری کالونی میں قائم ایکسپیریمنٹل ڈسپینسری میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کر دیا۔

پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچے کی پوری زندگی تباہ کردیتی ہے۔ احمد علی صدیقی

پولیو مہم میں والدین اور سرپرست پولیو ورکرز سے مکمل تعاون کریں ۔ڈی سی ویسٹ

ڈسٹرکٹ میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی کوئی گنجائش نہیں ۔ڈپٹی کمشنر ویسٹ

جاری پولیو مہم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو عمیمہ سولنگی نے بھی مختلف ڈسپینسریز میں بچوں کے پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔

 کراچی کے بیشتر علاقے پولیو وائرس میں ہائی رسک پر ہیں ڈسٹرکٹ ویسٹ کی تمام یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

دنیا بھر میں اس مرض کا خاتمہ ہو چکا ہےلیکن ہمارے یہاں چند والدین کے عدم تعاون اور روئیے کی وجہ سے ہم اس مرض سے نجات نہیں پارہے

پولیو وائرس کے خاتمے تک ضلعی انتظامیہ چین سے نہیں بیٹھے گی والدین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.