متحدہ ورکرزفرنٹ سی بی اے واٹر کارپوریشن کی جانب سے مزہبی ہم آہنگی اور رواداری کی اعلیٰ مثال قائم
ہر سال کی طرح اس سال بھی سی بی اے متحدہ ورکرز فرنٹ کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی اعلیٰ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یوم حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ اور آمد ربیع الاوّل کی بابرکت محفل شایان وشان طریقے سے کارساز ایم ڈی آفس واٹر کارپوریشن میں منعقد کی گئ۔
بابرکت محفل کا اغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
حق پرست صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما عبدالحسیب ، راشد سبزواری ، اشرف بھائی / صوبائی اسمبلی کے ممبر معاذ محبوب، جمال احمد ، نجم مرزا ،یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کے صدر اور لیبر ڈویژن کے انچارج ارشد انصاری ، جوائنٹ انچارج اسلام الدین ، ممبر یاسر بھائی اور افشاں باجی نے خصوصی شرکت کی
بابرکت محفل میں ادارے کے سی او او جناب اسداللہ صاحب / ڈی ایم ڈی جناب ثاقب صاحب، ایم ڈی کے اسٹاف آفیسر جناب ملک انوار صاحب، جمشید ٹاؤن کے SE سید محمد اعجاز، WTM کے SE تنویر شیخ، اور دیگر افسران سمیت پیپلز لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری محسن رضا نے بھی اپنے وفد کے ساتھ شرکت کی۔
پارلیمانی لیڈر علی خورشیدی بھائی نے اپنے خطاب میں آمد ربیع الاول اور یوم حسین کے حوالے سی اتنی اچھی اور بابرکت محفل منعقد کرنے پر سی بی اے متحدہ ورکرز فرنٹ واٹر کارپوریشن کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ہمیشہ سے مذہبی رواداری کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔
بابرکت محفل میں نامور نعت خواں حاجی ناصر یامین عبدالباسط سروردی الحاج علیم قادری نعتیہ کلام اور نوحا کی سعادت حاصل کی
علامہ سید سجاد شبیر اور مفتی عابد مجید صاحب نے یوم حسین اور آمد ربیع الاول کی مناسبت سے اپنے بیان میں روشنی ڈالی
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے چیئرمین ارشاد خان بھائی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تمام رہنماؤں اور واٹر کارپوریشن کے تمام ذمہ داران کارکنان کا شکریہ ادا کیا
پروگرام کے آخر میں حاجی ناصر یامین نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سربلندی کے لیئے دعا کرائی۔
پروگرام میں ذمہ داران اور ملازمین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
بعد از پروگرام لنگر کا اہتمام کیا گیا۔