چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کا ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،میو نسپل کمشنر احمد یار،اراکین کونسل علاقائی معززین کے ہمراہ جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے یونین کمیٹی پپری اور گڈاپ ٹاؤن کی دیگر یوسیز کا وزٹ کیا اور انتظامات کے لیے فوری طور پر احکامات جاری کیے
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے جشن عیدمیلاد النبی کے موقع پر کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ُان تمام جلوسوں کی گذرگاہوں،مساجد،جلسہ گاہیں اور اجتماعات کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی و مرمت کے کام کو بر وقت مکمل کیا جائے اور تمام منتظمین،علماء اکرام کی مشاورت سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا کہ عاشقان رسولﷺ کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اراکین کونسل اور گڈاپ ٹاؤن کی انتظامیہ کی کوشش ہے جشن عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر کس بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن افضل لغاری صفائی ستھرائی،جراثیم کش ادویات کااسپرے اور سپرٹنیڈنگ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی روشنی کے انتظامات کررہے ہیں اس کے علاوہ سپرٹنیڈنگ انجینئر (سول) فرمان علی لاشاری کو بھی 12 ربیع الاول کے حوالے سے ہدایت جاری کی گی
ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی پوری ٹیم جشن عیدمیلاد النبی کے انتظامات پوری لگن کے ساتھ انجام دے رہے ہیں،
علاقائی معززین نے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،میونسپل کمشنر احمد یار،اراکین کونسل اور گڈاپ ٹاؤن کی انتظامیہ کی آمد اور جشن عیدمیلاد النبی کے انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر پالیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،ممبر علی محمد گبول،ممبر سنی میسح بھی موجودہیں۔