کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نیاز حلیم کا اہتمام
کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سوک سینٹر کراچی میں نیاز حلیم حضرت امام حسین کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان عبدالحسیب، راشد سبزواری ، انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری ،جوائنٹ انچارج لیبر ڈویژن مہتاب صدیقی ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات بشمول کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے یونٹ انچارج سید عمران حسین جعفری ، صدر عبدالمعروف ، جنرل سیکریٹری قمر عباس ، سیکریٹری انفارمیشن یاسر علی خان و دیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے سید عمران حسین جعفری کا کہنا تھا کہ امام حسین کا یہی پیغام تھا کہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانا اور جبکہ نماز افضل ترین فرض ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمپلائز یونین گلدستہ کی مانند ہے جس نے بلڈنگ کے لوگوں کو سمیٹا ہوا ہے۔
جبکہ ارشد انصاری انچارج لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو سپر پاور بننے کے لئے حسینی بننا پڑے گا اور ایم کیو ایم پاکستان وقت کے یزیدوں کے خلاف اور حسینیت کے ساتھ کھڑی ہے۔
جبکہ رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے پاکستان کی خوشحالی اور دہشتگردی سے پاک فرمانے اور کے ڈی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی۔
نشست میں کے ڈی اے کے ملازمین ، افسران و ایمپلائز یونین کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جبکہ نشست کے اختتام پر نیاز حلیم کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔