ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی جامعہ نعیمی دستگیر آمد ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات کی
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈردل محمد، جمن دروان اور کے ایم سی کے افسران بھی تھے۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی جامعہ نعیمیہ آمد پر مفتی منیب الرحمن، مفتی ربانی اور دیگر علمائے کرام نے خوش آمدید کہا۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی مفتی منیب الرحمن سے کراچی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو۔
بارشوں کے بعد کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کاکام شروع کردیا ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑکوں کی جلد مرمت کردی جائے گی۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
ماہ مبارک میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے نکلنے والے جلوس کے راستوں کو بہتر کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
جشن آمد رسولؐ کے موقع پر شہر میں چراغاں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
عاشقان رسولؐ کو جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ہر طرح کی بلدیاتی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
جشن عید میلاد النبیؐ میں ہر مسلمان اپنی شرکت کو اعزاز سمجھتا ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
فلسطین اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو ختم کرانے کے لیے عالم اسلام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
ہمیں اتباعِ رسولؐ پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ مفتی منیب الرحمن
تمام عالم اسلام ملی اتحاد، اخوت، بھائی چارا پیدا کرے۔ مفتی منیب الرحمن