رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رزاق باجوا کاخیبرپختونخوا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

89

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رزاق باجوا نے کے پی کے کی انتظامی اور امن و امان کی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے کے پی کے کی نازک صورتحال پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کی صورتحال اس قدر خراب کر دی ہے پہلے جھوٹے دھرنے دلوائے جاتے تھے اپنے کارکنان سے آج دفاعی اداروں کے سامنے خیبر پختون خواہ کی پولیس کو لا کھڑا کیا گیا ہے

 رزاق باجوا نے کہا کہ جس وقت خیبر پختون خواہ کی حکومت پی ٹی ائی کو دی جا رہی تھی میں نے اسی وقت اخباری بیانات اور ٹی وی انٹرویوز کے ذریعے وفاقی حکومت کو اگاہ کر دیا تھا کہ اگر پی ٹی ائی کو کے پی کے کی حکومت حوالے کی گئی تو ہم نے عمان کی صورتحال سنبھالنا مشکل ہو جائے گی لیکن میری باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا گیا

 آج خیبر پختونخواہ میں صوبائی انتظامیہ کو دفاعی اداروں کے خلاف مظاہروں میں لایا جا رہا ہے فوج کے خلاف نفرتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت میں ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا

 انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو صدر آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختون خواہ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے جتنا جلد ہو سکے تحریک انصاف کا کے پی کے سے بوریاں بستر گول کر دیا جائے جتنے دن بھی خبر پختون خواہ میں پی ٹی ائی کی گورنمنٹ رہے گی وہ ملک اور صوبے کے لیے کسی صورت بہتری پیدا نہیں کرے گی

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد ہی ملک کی مشیت اور تباہی تھا انہوں نے ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں سے خیبر پختون خواہ کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں سب سے پہلے پاکستان کے نعرے پر عمل کیا جائے اور خیبر پختون خوا کی موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے وہاں گورنر راج نافذ کر دیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.