کراچی میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی، رزاق باجوا
بزرگ رہنما اور پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سابق صدر سعیدچاولہ، معظم خان، ریاضت علی، اظہر اعوان، رانا شریف، راشد، ہمایوں خان، نعیم خان، اور دیگر پارٹی ساتھیوں کی باجواہ ہاؤس آمد رزاق باجوا سے ملاقات پارٹی امور سمیت علاقائی صورتحال پر بھی غور کیا گیا
سندھ حکومت کی جانب سے یو سی ون پی ایس 102 میں سندھ گورنمنٹ 100 بستر پر مشتمل ہسپتال بنانے اور بین الاقوامی سطح کا گائنی سینٹر بنانے پر چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا گیا
سعید چاولہ نے کہا ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کو اولین ترجیح دی قبضہ گروپ سے سرکاری سکول کی جگہ خالی کروا کے یو سی ون کے عوام کے لیے محکمہ تعلیم سے اسکول تعمیر کروایا جا رہا ہے کسی صورت سرکاری املاک کو قبضہ گروپ کے حوالے نہیں ہونے دوں گا
اس موقع پر رزاق باجواہ نے کہا کراچی میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی کراچی کے سارے سرکاری ہسپتال اور ہیلتھ کا نظام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں شروع ہوا جو آج تک جاری ہے 30 سال تک شہر پر ایک لسانی جماعت کی حکومت رہی لیکن وہ کوئی ایک ایسی مثال نہیں دے سکتے جس میں انہوں نے کوئی عوام کے لیے بڑا کام کیا ہو
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام اگلے 50 سالوں کے لیے کراچی کی مین شاہراؤں کو توڑ کر نیا بنایا جا رہا ہے ریڈ لائن گرین لائن بسوں کا جال بچھایا جا رہا ہے مہنگائی کے دور میں بھی ایر کنڈیشن بسیں چلائی جا رہی ہے جس کا کرایہ خواتین کے لیے فری اور مردوں کے لیے صرف 50 روپے مقرر کیا گیا ہے
رزاق باجوا کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ پیپلز پارٹی کی گورنمنٹ کراچی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سپر مارکیٹ، شاہراہ فیصل، بن قاسم پورٹ، اسٹیل ملز، عباسی ہسپتال، لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ ہسپتال تعمیر کروا کے کراچی سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا تھا شہید بے نظیر بھٹو صاحبہ نے کراچی کی خواتین کے لیے وومن پولیس اسٹیشن بنا کر دیے تھے آج بلاول بھٹو نے کراچی اور سندھ اور پاکستان کی عوام کے لیے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت سرکاری علاج کا مرکز بنایا
انہوں نے کہا کراچی ٹرامہ سینٹر دنیا کا مقبول ترین ٹرامہ سینٹر پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک تحفہ ہے کراچی کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جلد پانی کا نظام آئندہ 50 سالوں کے لیے بہتر کر دیا جائے گا کے فور کے ذریعے کراچی کے ہر گھر کو پانی مہیا کرنے پر کام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف خدمت پر یقین رکھتی ہے اور سیاست کو عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں اس موقع پر رزاق باجوا نے تمام پارٹی دوستوں کا شکریہ ادا بھی کیا