چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کا ربیع الاول کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

75

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،میونسپل کمشنر احمد یار نے 12ربیع الاول کے مناسبت سے گڈاپ ٹاؤن کے مختلف یوسیز میں وزٹ کیا تھا اور انتظامات کے لیے فوری طور پر احکامات جاری کیے

ڈائریکٹر سینٹیشن اشرف بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن افضل لغاری کی نگرانی میں گڈاپ ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں، اُن تمام جلوسوں کی گذرگاہوں،مساجد،جلسہ گاہوں کی جگہوں پر بہتر انداز میں صفائی ستھرائی، مین ہول،اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے

سپرٹینڈنٹ انجینئر(ایم اینڈ ای)نور علی جمالیAEE وسیم آرائیں نے بتایا کہ تمام مساجد کے اطراف جلوسوں کی گذرگاہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی مینٹیننس و تنصیبات کا کام ہونے کے بعد سٹرکیں آب و تاب کے ساتھ روشن ہیں،سپرٹینڈنٹ ا نجینئر (بی اینڈ آ ر) فرمان علی لاشاری کے مطابق ربیع الاول کے حوالے سے سڑکوں و گلیوں میں گڑھوں کی بھرائی کے کاموں کو اراکین کونسل،علماء اکرام اور منتظمین کی مشاورت سے ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے،تاکہ 12 ربیع الاول کے دن عاشقان رسول کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ جشن عیدمیلاد النبی کے حوالے سے گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ،اراکین کونسل کی کوشش ہے کہ جشن عیدمیلاد النبی کے دن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو بہتر انداز میں یقینی بنایا جائے،بارہ ربیع الاول خوشی کا دن ہے، یہ دن مسلمان ہر سال اپنے نبی کی ولادت کی مناسبت سے بڑے مذہبی جوش وجذبے،عقیدت اور نہایت احترام سے منا تے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.