صفورا ٹاؤن یوسی 3 کی اہم شاہراہ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار

194

صفورا ٹاؤن انتظامیہ کی نااہلی کے سبب یوسی 3 اسکیم 33 کرن ہسپتال سے خان محمد گوٹھ کی جانب جانے والی شاہراہ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے جس کے سبب شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سڑک کی فوری مرمت کی جائے

 جبکہ مزکورہ سڑک کئی سالوں سے اندھیرے میں بھی ڈوبی ہوئی ہے جس کے سبب شہریوں سے لوٹ مار اب معمول بن چکی ہے جبکہ ٹاؤن انتظامیہ اس مسئلہ سے آگاہ ہونے کے باوجود اسٹریٹ لائٹ کی مرمت کرنے سے گریزاں ہے

دوسری جانب اسٹریٹ لائٹ کی خرابی، ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے علاوہ سڑک کا تقریباً ایک ٹریک جھاڑیوں سے گھرا ہوا ہے ان جھاڑیوں کو کاٹنا بھی ٹاؤن کا کام ہے جس کے حل کے لئے فی الحال ٹاؤن کے اعلیٰ حکام کی دلچسپی نظر نہیں آرہی۔

انتظامی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ مزکورہ ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑک کا آدھا حصہ ٹھیلے، کیبن اور دوکانداروں نے انکروچ کیا ہوا ہے جس کو مبینہ طور پر ٹاؤن کے اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے چند کرپٹ عناصر کی رشوت کے عیوض مکمل حمایت حاصل ہے ۔

اطلاعات کے مطابق صفورا ٹاؤن کے  ٹاؤن چیئرمین بھی اسی حلقے سے ووٹ حاصل کر کے ٹاؤن چیئرمین کے عہدے پر فائز ہوئے لیکن ان کی ان اہم مسائل کے حل میں عدم دلچسپی سوالیہ نشان ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.