سندھ سولڈ ویسٹ سے ٹاؤنز بھیجے گئے ملازمین کی ماہ اگست کی ماہوار تنخواہیں ادا کی جائیں، سجن یونین
سجن یونین/ ٹاؤنز میونسپل کارپوریشنز کراچی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ سے صدر ٹاؤن واپس بھیجے جانے والے ملازمین کی گزشتہ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں صدر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو،اکاؤنٹس آفیسر نعیم یوسفی،پے رول آفیسر عاشق حسین اور اے ڈی ایل ایف اے ساؤتھ عبدالفغار شیخ سے ملاقات کرکے انہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اکاؤنٹس آفیسر نعیم یوسفی نے بتایا کہ بلز کی تیاری کا کام جاری ہے۔جلد تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔
اس موقع پر انہوں نے بلز کی تیاری کےعمل کا بھی معائنہ کیا اوراے ڈی ایل ایف اے نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ بلز کے آڈٹ میں آتے ہی بلز پاس کرکے چیک میں بھیج دیئے جائیں گے۔
جبکہ اس موقع پر سجن یونین کے رہنماء عباس احمد بھی ہمراہ موجود تھے۔