پولیو ورکر کی سیکیورٹی میں غفلت سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدوں سے ہٹا دیا
سندھ حکومت نے جیکب آباد میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور انتظامات میں غفلت کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور ایس ایس پی جیکب آباد کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کا تبادلہ کو فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس (سی پی یو) رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن، اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حکومت سندھ پولیو ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔