جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں حمد و نعت کی محفل کا انعقاد، خادم مسجد نبوی و روضہ رسول ﷺ کی خصوصی شرکت

140

جشن عیدمیلاد النبی ؐ کے سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی ہیڈکوارٹر میں میلاد مصطفیٰ ؐ کمیٹی کی جانب سے ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کی زیرسرپرستی سالانہ محفل حمد و نعت کی محفل منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی مدینہ شریف سے تشریف لائے ہوئے خادمِ مسجد نبوی و روضہ رسول ﷺ محترم غلام احمدشیخ کی تلاوت قران مجیدفرقانِ حمیدسے محفل کاباقائدہ آغازکیاگیا،جس کے بعد ملک کے معروف نعت خواں قاری وحید ظفرقاسمی سمیت غلام محی الدین قادری،رئیس احمد،سیدخالدحسین ودیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالتؐ میں عشقِ رسولِ مقبول ؐسے لبریزعقیدت ومحبت کے پھول نچھاور کئے اور شرکائے محفل عاشقان رسول ؐ کی تشنگی روح کوسیراب کیا۔

نعت خوانی کے بعدشرکاء کے ہمراہ مہمان خصوصی محترم غلام احمد شیخ نے عربی زبان میں بارگاہِ رسالت معاب ؐ میں سلام پیش کیا جبکہ اس دوران آغاز محفل سے اختتامِ تک ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی عقیدت و احترام سے شریک رہے

اس موقع دوران گفتگو انہوں نے محترم غلام احمد شیخ کی تشریف آوری اور ملاقات کا شرف بخشنے پر دل کی گہرائی سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے اور شرکائے محفل ایس بی سی اے کے افسران و ملازمین کے لئے ایک اعزاز قرار دیا

 جبکہ محفل ذکرمصطفی ؐ کمیٹی کو اس روح پرور اجتماع پر داد وتحسین پیش کیا۔بعدازاں اختتام محفل پرایمان کی سلامتی ،ملک کے استحکام صوبے اورادارے کی ترقی وخوشحالی سمیت امت مسلمہ کے تحفظ کی خصوصی اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر یونٹ انچارج کامران علی آفیسر ایسوسی ایشن کے عامر حسن اور یونین کے سینیر نائب صدر سلیم بٹ نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.