آگہی مہم کے اہداف ومقاصد سوسائیٹیز کے طویل مدتی ویژن کی نمائندگی کرتے ہیں، رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی
بہادر یار جنگ کلب میں کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے رجسٹرار واجد شیخ کی سربراہی میں آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا ۔
اس وقت دنیا میں تقریباْ دیڑھ ارب لوگ کو آپریٹیو سوسائٹی کا حصہ ہیں اور تقریباٰ 300 ملین سے زیادہ سوسائٹیز دنیا میں موجود ہیں ۔اس وقت ہمارا ہمسایہ ملک کو آپریٹیو سوسائٹیز کی وجہ سے ترقی کر رہا ہے اسٹریلیا کو دیکھ لیں صرف ڈیری سوسائٹیز سے اپنا لوہا منوارہا ہے کو آپریٹیو سوسائٹیز غربت ختم کرنے کا سب سے آسان حل ہے
سندھ گورنمنٹ کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مطلوبہ اہداف ومقاصد کو پورا کرنے کے لۓ آگاہی مہم کا آغاز رجسٹرار واجد شیخ کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم کا مقصد اراکین کو آپریٹیو سوسائٹی کی سماجی واقتڈادی بہبود کو بہتر بنانا اور کمیونٹی کی ترقی اور با اختیار بنانے میں تعاون کرنا ہے آگاہی مہم کے اہداف ومقاصد سوسائیٹیز کے طویل مدتی ویژن کی نمائندگی کرتے ہیں
اس موقع پر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے افسر ندیم سولنگی و دیگر بھی موجود تھے۔