کے ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد
کے ڈی اے یونٹ، کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے نے گراؤنڈ فلور سوک سینٹر پر جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا ،جس میں کارکنان اور کے ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت شاکر بھائی نے حاصل کی۔ نعت خوانی کی سعادت رضوان شاہ بھائی نے حاصل کی۔
اس موقع پرنظامت کے فرائض صدر محمد عبدالمعروف بھائی نے ادا کئے۔
اس موقع پر کے ڈی اے کے یونٹ انچارج اورکے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین بھائی نے مرکزی لیبر ڈویثرن ایم کیو ایم (پاکستان) کے انچارج ارشد انصاری بھائی،جوائنٹ انچارج لیبر ڈویژن مہتاب صدیقی بھائی،کامران کامی بھائی ممبر لیبر ڈویثرن طاہر جاوید بھائی کو خوش آمدید کہا
اس موقع پر عمران بھائی نے کہا کہ آج کے جنرل ورکرز اجلاس کا مقصد کے ڈی اے آل آفیسر ایسوسی ایشن (ایڈہاک کمیٹی) کا اعلان کرنا ہے جو کہ چند لمحوں میں ارشد انصاری بھائی کریں گے کیونکہ جب کے ڈی اے انتظامیہ سے افسران کے مسائل کے حوالے سے بات کرتی تھی تو کے ڈی اے انتظامیہ سی بی اے سے کہتی کہ آپ تو ایک سے پندرہ گریڈ کے ملازمین کے مسائل پر بات کریں اس لئے کافی عرصے سے کے ڈی اے آل آفیسر ایسوسی ایشن کی کمی محسوس کی جارہی تھی
میں ساتھیوں سے کہتاہوں کہ ٹرانسفر اورپوسٹنگ کے چکر میں نہ پڑے صبر سے کام لیں آج ہمارے پاس بلدیات نہیں ہے منسٹریاں نہیں ہے لیکن انشااللہ آنے وقت ایم کیو ایم کا ہے میں چیلنج کرتاہوں آج سی بی اے کا الیکشن کروادے انشااللہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین پہلے سے زیادہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی حالات مشکل ضرور ہے ان حالات میں بھی کے ڈی اے ایمپلائز یونین سائل حل کررہی ہے یہ وقت اتحاد کا ہے لوگوں نے ایم کیو ایم کے لئے اپنی جان دی ہے ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہے کے ڈی اے ایمپلائز یونین اپناکام کررہی ہے
میڈیکل بند تھا سی بی اے نے میڈیکل بحال کرایا صبر کریں کے ڈی اے یونٹ بہت مضبوط ہے ایم کیو ایم بانیان پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کی تنظیم ہے۔
اس موقع پرلیبر ڈویثرن کے انچارج ارشد انصاری بھائی نے کہاکہ کے ڈی اے یونٹ،کے ڈی اے ایمپلائز یونین کو مبارک باد دیتاہوں کہ آپ لوگ اتنے اچھے پروگرام کرتے ہے میں عمران بھائی کی بات کو آگے کرتاہوں کہ ٹرانسفر اورپوسٹنگ کے حوالے سے کسی کو بھی تنظیم میں شامل نہ کریں اگر میرٹ پر ٹرانسفر اورپوسٹنگ ہوتی ہے تو ٹھیک ہے اور اگر زبان اور تعصیب کی بنیاد پر ہورہی ہے تو میں انتظامیہ کو متنبہ کرتاہوں کہ خدارا اہل افسران کو پوسٹ کیا جائے ہم (CBA)کو تنہاہ نہیں چھوڑے گے آج کا جنرل ورکرز اجلاس تنظیم نو کے حوالے سے ہے آج کے ڈی اے یونٹ میں کچھ نئے ساتھی شامل ہورہے ہیں جن کے نام یہ ہیں۔ یونٹ کمیٹی ممبر، سی بی اے کے ہردلعزیز صد محمد عبدالمعروف بھائی، جاوید عالم بھائی،محمد ارشاد بھائی،ندیم کھوکھر بھائی، جوائنٹ انچارج محمد اکبر بھائی کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتاہوں۔
کے ڈی اے آل آفیسر ایسوسی ایشن (ایڈہاک کمیٹی) کمیٹی ممبر ان ذولقرنین بھائی،،نبیل بھائی، جوائنٹ سیکرٹری مرتضیٰ بھائی، فہدبھائی،نائب صدر ظفر شیخ بھائی،فضیل بخاری بھائی،شاہد سلیم بھائی، سہیل احمد بھائی اور جنرل سیکرٹری طاہر جاوید بھائی کو بھی دل کی گہرائیو ں سے مبارک باد پیش کرتاہوں میں یہ بات واضع کردو جو کام کرے گا وہ کے ڈی اے آل آفیسر ایسوسی ایشن (ایڈہاک کمیٹی) میں رہے گا ورنہ وہ ( کردیا جائے گا کیونکہ افسران کی لمبی لسٹ موجود ہے کے ڈی اے ایمپلائز یونین،کے ڈی اے آل آفیسر ایسوسی ایشن کے ڈی اے یونٹ کی مشاورت سے کام کریں گی میں آخر میں ایک بار پھر سب ممبران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پرجنرل ورکرز اجلاس میں جوائنٹ انچارج عامر محمد بھائی، سینئر یونینز ممبر ذیشان ملک بھائی، ندیم کھوکھر بھائی، شیر افگن بھائی، یاسر علی خان بھائی، صدیق بھائی، اراکین کمیٹی شاہدسلیم بھائی، محمد اکبربھائی، ظفر شیخ بھائی، ارشاد بھائی، عادل خان بھائی، عزیز خان بھائی، نسیم انصاری بھائی موجود تھے۔