تھرپارکر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کر کے ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں، حلیماں لغاری ذوالقرنین
آل سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز اینڈ ایمپلائز یونین کی مرکزی صدر محترمہ حلیماں لغاری ذوالقرنین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہیگی
انکا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ صحت سندھ محترمہ عزرہ فضل پیچوہو کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو مزید فعال کرنے اور نئی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ایکٹنگ سپروائزرز کو پروموشن دیکر پرمننٹ کیا جاۓ کیونکہ انکو کام کا تجربہ بھی اور گزشتہ کئی سالوں سے وہ ایک ہی تنخواھ میں ڈبل کام کررہی ہیں انکا حق بنتا ہے کہ انکو پروموشن دیکر پرمننٹ سپروائزرز کیا جاۓ
ڈسٹرکٹ تھرپارکر کی 444 نئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کر کہ انکی تنخواہیں جاری کی جائیں
انہوں نے مزید کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے ملازمیں کا سروس اسٹرکچر بناکر ٹائم اسکیل دیا جاۓ, 1994 سے سروس کائونٹ کرکے سینیئرٹی دی جاۓ, رٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور گریجویٹی دی جاۓ, پولیو پیمنٹ بڑہائی جاۓ, دوران ڈیوٹی اور پولیو ورک مکمل سیکیورٹی دی جاۓ, ہیلتھ پروفشنل الاؤنس 100 فیصد بڑہایا جاۓ, سپروائرزر کو سپراوائزری الاؤنس دیا جاۓ۔ فیلڈ ورک کے لیۓ نئی گاڑیاں دی جائیں اور ماہانہ 100 لیٹر پیٹرول دیا جاۓ
انکا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ ہمارے جائز مطالبے ہیں انکو فوری حل کیا جاۓ