ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ اور طلباء کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے حالیہ امتحان کے پیپر کے مبینہ لیک ہونے پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محبوب نوناری ،
ایڈوکیٹ محمد نواز ڈاہری , ڈاکٹر آغا جان پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن،محمد آصف رفیق سی او پاکستان نیشنل فرنٹ ،جمشید حسین ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ، سر اکرم (انیس حسین کوچنگ سینٹر) نے کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کے پیپر لیک مافیہ کے خلاف اور میرٹ کی بحالی کے لیٸے ہماری یہ جہدوجہد جاری ہے
اس موقع پر ڈاکٹر محبوب نوناری کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹرز یہ سمجھتے ہیں کہ یہ میرٹ اور انصاف کی بات ہے مطالبات سنے جائیں اور میرٹ بحال کی جائے
پیپر ہونے سے ایک دن پہلے رات بوقت 0400 بجے پیپر لیک کر دیا گیا تھا ، سوشل میڈیا پر پیپر وائرل ہوتے ہوئے نظر آئے
انہوں نے آگاہ کیا کہ دوسرے دن جب پیپر ہوا ہماری ماؤں بہنوں کے سونے کے کنگن اور بالیاں اتاری گئ
ہم نے کہا ہمیں ڈیٹیل دی جائے تو ہمیں دھمکیاں دی گئی
کروڑ روپے کی بھی یہ کی بیچی گئی
انہوں نے کہا کہ آج اگر اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیئے جائیں گے تو کل وہ کیا آپریشن کریں گے
انہوں نے فری اینڈ فیئر انکوائری اور انٹیلیجنس اداروں سےانکوائری کروانے کا مطالبہ کیا