ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا شہر کی مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ

83

کراچی پولیس چیف نے پولیس افسران کے ہمراہ طاہری مسجد، جامع کلاتھ مارکیٹ ، لائٹ ہاؤس اور گل پلازہ کی مارکیٹوں کی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے پولیس پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کا ازخود جائزہ لیا اور افسران و ملازمین کو مزید جامع اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

کراچی پولیس چیف نے طاہری مسجد میں بوہرہ برادری کی انتظامیہ سے ملاقات میں سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ جس پر مسجد انتظامیہ نے اطمینان ظاہر کیا اور پولیس چیف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

پولیس چیف نے تاجر الائنس سے بھی ملاقات کی اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے پر پولیس کی ٹیموں کو شاباشی دی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مارکیٹوں میں عوام کی گہما گہمی پر مسرت کا اظہار کیا اور تاجروں کو شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ممکن بنانے کیلئے سیکیورٹی آقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی پولیس چیف نے امن وامان قائم رکھنے کیلئے پولیس سے تاجر برادی کے ہاہمی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

پولیس چیف نے تاجروں سے مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے نیٹ ورک میں مزید اضافے کی درخواست کی تاکہ سیکیورٹی میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

اس موقع پر تاجران نے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ اور ثقافتی اجرک پیش کی جس پر پولیس چیف نے شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.