نمائش چورنگی پر جے ڈی سی کے کیمپ میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شکیل احمد کی جانب سے سحری کا اہتمام

107

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ منظور کالونی سمیت ایسے علاقوں میں مرحلہ وار ترقیاتی کام سر انجام دے رہے ہیں جہاں کافی عرصے سے کام نہیں ہوئے تھے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منظور کالونی میں افسران، جام رضوان، شہباز حسن اور ارشد علی کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا.انہوں نے ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران استعمال ہونے والے میٹریل اور سڑک کی پیمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اولین ترجیح ہے جس پر کوئ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

جبکہ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم س ایسٹ،سید شکیل احمد کی جانب سے جے ڈی سی کیمپ میں سحری کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈمنسٹریٹر، سید شکیل احمد،فوکل پرسن امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر جام رضوان،ظفر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی ودیگر نے شرکاء کو سحری
کروائی

اس موقع پر سید شکیل احمد نے کہا کہ سیمنز چورنگی پر راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ اور اس میں ہونے والی شہادتیں افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہیں، مجبور لوگ چند چیزوں کے پیچھے اپنی جانیں دے رہے ہیں ہمیں اس بارے میں سوچنا ہوگا، ظفر عباس جیسے لوگ موجود نہ ہوں تو نوبت یہاں تک آگئ ہے کہ مجبور عوام نہ جانے کیا سے کیا کر گزریں، ہم سب کا فرض ہے کہ سب اپنی اپنی دسترس کے مطابق ایک دوسرے کی مددکریں اور تہیہ کریں کہ ایکدوسرے کی سفید پوشی کا بھرم برقرار رکھنے کیلئے ایک دوسرے کے مددگار بنیں گے

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہمارے ملک اور اس کے عوام پر اپنا خاص فضل وکرم فرمائے.

جے ڈی سی چیف ظفر عباس نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ملک اور بالخصوص کراچی کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اس کیلئے کچھ کرجانے کا عزم رکھتے ہوں ہم نے لوگوں کی سفید پوشی برقرار رکھنے کاعزم کر رکھا ہے جسے پورا کرنے کیلئے مخیر حضرات کے تعاون کے شکر گزار ہیں
Leave A Reply

Your email address will not be published.