ایئرپورٹ پولیس نے ملاوی کے شہری کا قیمتی سامان برآمد کر لیا
ا ایس ایچ او ائیرپورٹ تھانہ کلیم موسیٰ نے 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات کے باکس کی گمشدگی کا معاملہ حل کرلیا۔
کلیم موسیٰ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نے بتایا کہ ایک شکایت کنندہ جس کا نام محمد اسلم ملاوی کے شہری نے 28 مارچ 2023 کو تھانے میں شکایت درج کروائی کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ 10.03.2023 کو دبئی سے کراچی جانے والی ایمیریٹس ائر لائن کی پرواز کے ذریعے سفر کر رہے تھے ، جب وہ کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کا ہینڈ بیگ گم ہوگیا جس میں 20 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات کا باکس بھی تھا۔
شکایت کنندہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ لوڈر کی غلطی سے ٹرالی سے اپنا قیمتی سامان کھو بیٹھے جس پر وہ شکایت کے لیے سی اے اے اور ایمریٹس کاؤنٹر گئے لیکن سی اے اے اور ایمریٹس ایئر لائن کے عملے نے سونے کے زیورات کا بیگ برآمد نہیں کیا۔
جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او ایئرپورٹ کی کوششوں سے تین دن میں گمشدہ قیمتی سامان شکایت درج کرنے والے ملاوی شہری کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
شکایت کنندہ نے اپنے سونے کے زیورات کو وصول کرتے ہوئے ایس ایچ او ایئر پورٹ سمیت ان کی ٹیم کے ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مختصر وقت میں کیس کو حل کیا اور قیمتی سامان برآمد کر لیا۔