معاون خصوصی وزیراعلی سندھ محمد آصف خان کا ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف بازاروں کا دورہ

43

وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی و مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبر محمد آصف خان کا ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔

وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر رمضان مبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور بچت بازاروں میں سرکاری نرخ پر اشیاء کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے محمد آصف خان اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاربر گوہر مصرور اور SHO جیکسن بھی انکے تھے۔

معاون خصوصی وزیراعلی سندھ محمد آصف خان نے بھٹہ ویلج ، کیماڑی کے مختلف بازارو کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کمشنر کراچی کی جانب سے ریٹ لسٹ چیک کی اور مقررہ ریٹ پر فروٹ اور دیگر اشیاء فروخت کرنے کی سختی سے تائید کی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کو سندھ حکومت کے قائم کردہ بچت بازاروں سے بھی استفادہ حاصل کرنا چاہئیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.