بچت بازار کے لگانے کا مقصد عوام کو معیاری اشیاء کی مناسب قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانا ہے ، اسماء بتول
حکومت سندھ کی جانب سے عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے لئے ضلع کورنگی میں ڈپٹی کمشنر محمد علی زیدی کی ہدایت پر عید گاہ گراؤنڈ میں بچت بازار لگایا گیا بچت بازار میں روزمرہ کے استعمال کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش آٹا دالیں چاول گھی اور خوردنی تیل پھل سبزیاں رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں
ڈپٹی کمشنر محمد علی زیدی اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی اسماء بتول نے بچت بازار کا دورہ کیا