بلاول بھٹو کی جرأت مندی نے ماضی کے تمام حکمرانوں کے ریکارڈ توڑ دیئے، رضوان احمد فکری

68

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدر آزاد رائٹرز فورم رضوان احمد فکری نے کہا ہے کہ عظیم لیڈر بلاول بھٹو کی جرات مندی نے ماضی کے تمام حکمرانوں کے ریکارڈ توڑ دیئے، پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بھارت میں بیٹھ کر لڑا، قوم چیئرمین بلاول بھٹو کو سلیوٹ کرتی ہے۔

بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کوئی بھی ملک ہو پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ پیش کرتے ہیں، وہی ملک کی اصل قیادت کے اہل لیڈر ہیں انہوں نے بھارتی مسلمانوں پر ظلم پر بھی آواز اٹھائی۔ بھارت میں بیٹھ کر آواز اٹھانے پر امت مسلمہ اور پاکستانی عوام فخر کرتے ہیں بھارتی مسلمانوں کو بھی احساس ہو ہوگا کہ وہ لاوارث نہیں۔

رضوان احمد فکری نے کہا کہ بہادر نانا اور ماں اور والد کے بہادر بیٹے نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،بھارت کا چہرہ ایک بار پھر انہی کے ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا کے سامنے عیاں کردیا۔

سینئر رہنما پی پی پی و صدر اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے نیازی سمیت تمام حکمرانوں کو چت کردیا۔ عمران خان کی سوچ پاکستان دشمن ہے، بلاول بھٹو پر قوم کو مان ہے۔ اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے، عمران خان کا بیان انکے منافقانہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔

شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے خوابی دنیا اور جعلی نقشے دکھا کر کشمیریوں کا مقدمہ نہیں لڑا بلکہ امریکہ اور بھارت میں بیٹھ کر مودی اور بھارت کا چہرہ اور فاشزم کو بے نقاب کیا، ہمیں چیئرمین بلاول بھٹو پر فخر ہے قوم کو سچا اور مسلمانوں پر ظلم پر آواز اٹھانے والا لیڈر مل گیا۔

پی پی پی رہنما عمار خان نے کہا کہ نوجوانوں کا اصل لیڈر بلاول بھٹو ہیں، پی پی پی ہی ملک کی اصل جمہوری جماعت ہے، آصف زرداری، بلاول بھٹو، ادی فریال تالپور نے ملک کی حقیقی قیادت ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.