بن قاسم پولیس کی کاروائی کے فور کی پائپ لائن چوری کرنے والے دس ملزمان گرفتار

128

ڈی ایس پی بن قاسم نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ بن قاسم پولیس اسٹیشن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کے فور پانی کی لائن چوری کرنے والے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی بن قاسم کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عثمان ،محمد رحیم،محمد اقبال، اورنگزیب،انوار ،زبیر ،شان حسین،علی اکبر ،حسین احمد اور حبیب اللہ تگڑ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جبکہ انہوں نے آگاہ کیا کہ حبیب اللہ تگڑ پولیس کانسٹیبل ہے اور گارڈن پولیس ہیڈکواٹر میں تعینات ہے

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے سلینڈرز اور لوہے کے پائپ سے بھری ہوئی سوزوکی برآمد ہوئی ہے

جبکہ ملزمان کو ایف ایف بی ایل روڈ نزد پولیس چوکی بن قاسم سے گرفتار کیا گیا

ڈی ایس پی بن قاسم نے آگاہ کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے

عزیز اللہ خان ترجمان ایس ایس پی ملیر بھی ڈی ایس پی بن قاسم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.