لیاری میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کٹوتی ناقابل برداشت ہے: ٹاؤن چئیرمین ناصر کریم بلوچ

16

کراچی (عبدالعزیز بلوچ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  کی رقم میں کٹوتی ناقابل برداشت ہے لیاری ٹاؤن کے چیئرمین ناصر کریم بلوچ کا دو ٹوک اعلان ۔

بروز جمعہ لیاری ٹاؤن آ فس میں چئیرمین لیاری ٹاؤن ناصر کریم بلوچ کی صدارت میں لیاری میں جاری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں  ایچ بی ایل بینک کے ایجنٹوں کی جانب سے رقم کی کٹوتی کی شکایات ملنے پر اجلاس بلایا گیا جس میں انچارج خرم باجوہ اور تمام ڈسٹریبیوشن ایجنٹس نے شرکت کی۔

چئیرمین لیاری ٹاؤن نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ایجنٹس کو متنبہ کیا کہ مسقبل میں ایسی کوئی شکایت موصول ہوئی تو نہ صرف رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی بلکہ ٹاؤن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے انضباطی کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں مزید چار نئے رجسٹریشن سینٹر کھولنے کی بھی تجویز دی گئی تاکہ غریب خواتین کو ان گھروں کے قریب سہولت میسر ہو جبکہ ڈسٹریبیوشن کیمپ آفس میر ایوب اسکول منتقل کر کے ٹھنڈے پانی اور سایے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے تاکہ خواتین کو تکلیف اور پریشانی سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اجلاس میں عوام کو آسانی فراہم کی غرض سے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا اور عوام سے درخواست بھی کی گئی ہے کہ اگر رقم کی کٹوتی کی کوئی شکایت ہو تو  پر اپنی شکایت ضرور درج کروائیں۔ مزید یہ فیصلہ بھی کی گیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث مستحق خواتین اور بچوں کو انتظار کرنے وجہ سے زحمت نہ اٹھانی پڑے لہذا بےنظیر انکم سپورٹ کی رقم ادائیگی کرنے والی سائیٹس کو برو ز ہفتہ اور اتوار دو روز کے لئے بند رکھا جائے گا جبکہ رقم کی ادائیگی کاسلسلہ بروز پیر 25 جون سے دوبارہ شروع ہوگا۔ اس دوران عوا م کسی بھی قسم کی معلومات کے لئےہیلپ لائن نمبر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 02199332707

Leave A Reply

Your email address will not be published.