صفائی کے نظام میں مزید بہتری لا رہے ہیں ،طارق عزیز چیئرمین گڈاپ ٹاؤن

Total
0
Shares

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ صفائی کے نظام میں بہتری وقت کے ساتھ آتی جارہی ہے محکمہ بھی اپنی زمہ داری پابندی کے ساتھ ادا کر رہا ہے سیوریج لائنوں اور مین ہول کی صفائی کے مسائل بھی کافی حدتک حل ہو گئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام کونسل ممبران اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے فرائض ادا کررہے ہیں گڈاپ ٹاؤن میں خود ساختہ کچرا کنڈیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس کی وجہ سے کچرا سیوریج لائین کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور سیوریج لائنیں بلاک ہو جاتی ہیں پھر صفائی کے مسائل درپیش آتے ہیں میری ٹیم دن رات کام کرکے ان مسائل کو حل کررہی ہے ہم اپنا کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے

ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹیشن افضل لغاری نے چیئرمین کر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کے کام تیزی سے جاری ہیں

اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو،میونسپل کمشنر احمد یار، افسر مالیات افتخار احمد دایو، ڈائریکٹر HRMحاجی شریف شیخ، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان، کونسل ممبر پارلمانی لیڈر میر عباس ٹالپور، کونسل ممبر مرتضٰی یار محمد، کونسل ممبر سلیم میمن، کونسل ممبر عیسٰی بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر طاہر بلوچ،انچارج سینی ٹیشن علٰی پلیجواورعلاقائی معززین ابوبکر میمن، حفیظ میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post

وزیراعلیٰ سندھ کا قطر ہسپتال کی انکوائری اور آڈٹ کا حکم، ادویات کی قلت، ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی میں قطر اسپتال کے اچانک دورے کے دوران ادویات کی قلت، آف روڈ ایمبولینسز، آؤٹ آف لیب مشینوں کی عدم دستیابی…
View Post