چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن علی اکبر کا وائس چیئرمین یوسی 1 ارشاد کے ہمراہ پٹھان کالونی میں پمپنگ اسٹیشن کا دورہ

31

چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن علی اکبر نے کہا ہے کہ مورڑو میربحر ٹاؤن میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو انتظامیہ مورڑو میربحر ٹاؤن کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا

ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کریں ان خیالات کا اظہار چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن نےکے یوسی وائس چیئرمین ارشاد کے ہمراہ یوسی 1پٹھان کالونی میں پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے پمپنگ اسٹیشن کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت اور میئر کراچی مرتضی وہاب کی سربراہی میں عوام کو سہولیات کی فراہمی بلارنگ ونسل ہماری اولین ترجیح ہے پمپنگ اسٹیشن میں ٹینک کو بڑا کرکے یہاں اور موٹرزبھی لگوائیں گے انہوں موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو واٹر بورڈ سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سہولیات کی فراہمی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے

بعدازاں چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن نے مون سون برسات کے انتظامات کے حوالے سے ندی نالوں کی افرادی قوت سے صفائی کے کاموں کا معائینہ کیا چیئرمین نے مون سون کے حوالے سے پیشگی انتظامات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے،نالوں کی صفائی کے دوران نکلنے والا کچرا و ملبہ فوراََ اٹھایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.