لیاری ٹاؤن کے نو منتخب چیئرمین ناصر کریم کی سربراہی میں پہلا تعارفی اجلاس
بیس جون کو لیاری ٹاؤن کونسل ہال میں نو منتخب چئیرمین لیاری ٹاؤن ناصر کریم بلوچ کی صدارت میں لیاری کے 13 یونین کونسلز کے چئیرمین، وائس چئیرمین اور ٹاون کے مخصوص نشستوں پر منتخب کونسلرز کا تعارفی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
کونسل کے تمام اراکین نے مندرجہ ذیل عزم کا اعادہ کیا اور بھرپور تعاون اور محنت کا یقین دلایا۔
اجلاس میں طے پایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارٹی کی پالیسی، منشور، نیک نامی اور خدمت کو شعار بناتے ہوئے پارٹی کی ترویج اور پارٹی کو بالخصوص لیاری اور بالعموم کراچی کے سطح پر ایک مقبول عام پارٹی بنانے کی بھرپور کوشش کرنا ہے۔
عوام الناس کو حتی الامکان سہولتیں باہم پہنچانا اور ان کی تکالیف اور مشکلات میں کمی لانا ہے
بنیادی انسانی حقوق مثلاً صفائی، پانی، سیوریج، تعلیمی بہتری، ڈسپنسری اور کے ایم سی کے اسپتالوں کی حالت زار کو بہتر حالت میں لانا ہے۔
بلدیاتی اداروں میں کرپشن کو کم سے کم کرنا اور نااہل و کام چور افسران و اہلکاروں کو کام کرنے پر مجبور کرنا ہے۔
یونین کمیٹی کے چئیرمین و وائس چیئرمین کے اشتراک و تعاون سے مل کر لیاری کو ایک بہتر اور رہنے جیسا ٹاؤن بنانا ہے۔
تمام یو سیز میں پانی کا منصفانہ تقسیم، بجلی اور گیس کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں سے مربوط رابطے اور کوشش کرنا ہے۔
لیاری میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ بشمول کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ لیاری ٹاؤن کی عمارت کو فنکشنل بنانا اور تمام اداروں کے دفاتر قائم کر کے عوام الناس کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر نو منتخب وائس چیئرمین لیاری ٹاؤن محمد اقبال ہنگورو نے تمام عوامی نمائندوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔