چئیرمین ٹی ایم سی بلدیہ عبدالکریم آسکانی نے 70ریٹائرڈ ملازمین کو بقایاجات ادا کردئیے
ٹی ایم سی بلدیہ ٹاؤن کے چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے ماہ رمضان المبارک کے مہینے میں داد رسی کرتے ھوۓ سالوں سے پریشان 70 ریٹائر ملازمین کی پریشانی کا احساس کرتے ھوۓ انکے لیو ان کیشمنٹ کی واجبات کے چیک تقسیم کیۓ تاکہ انکی تکالیف کا کچھ ازالہ ھوسکے۔
اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین عجب خان سواتی اور میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو نے بھی شرکت کی ۔ واضح رھے کہ یہ وہ ریٹائر ملازمین ہیں جو کئی عرصے سے واجبات کے حصول کے لئے خاک چھان رھے تھے مگر سنوائی نہیں ھورھی تھی ۔
اس موقع پر تقسیم واجبات کے چیک دینے کے بعد عبدالکریم آسکانی نے ریٹائر ملازمین کو یقین دھانی کرائی کہ حکومت سندھ کی جانب سے فی الحال ایسی کوئی رقم مختص نہیں کی گئی کہ ھم یکمشت آپکی امانت اپکے سپرد کرے۔ مگر آپکی تکالیف کا مجھے احساس تھا لہذا ٹاؤن انتظامیہ کی ٹیکس ریکوری اور دیگر محصول شدہ رقوم میں سے یہ چیک دیۓ جارھےہیں ۔
آپنے بلدیہ ٹاؤن کو اپنی مدتوں انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحتوں سے گل و گلزار بنایا۔اس پر موجود ریٹائر ملازمین نےٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ ھماری پریشانیوں کا کچھ ازالہ ھوا اور ھم چیئرمین سے پرامید ہیں کہ وہ بقیہ واجبات بھی ادا کرتے رہینگے۔