حق پرست قیادت کی ہدایات پر صاف ستھرا و سرسبز کورنگی مہم کا آغاز کیاجارہا ہے، محمد شریف خان
ایڈمنسڑیٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان نے کہا ہے کہ حق پرست نمائندے ہو یا حق پرستوں سے وابستہ سیاسی ایڈمنسڑیٹرز کو جب بھی عوامی خدمت کرنےکا موقعہ ملا ہے تو انہوں نے محدود وسائل ہوتے ہوئے بھی بھرپور طریقے سے عوامی خدمت کے کاموں کو بخوبی انجام دیا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نےپیر سے شروع کی جانے والی صفائی مہم جسکا عنوان "صاف ستھرا و سرسبز ضلع کورنگی "رکھا گیا ہے کے حوالے سے محکمہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں کے افسران وذمہ داران سے میٹنگ کرنے کے موقع پر کیا
اس موقع پر انہوں نےمزید کہا کہ بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز میں بیک وقت شروع کی جانے والی صفائی مہم کا مقصد علاقوں میں جمع شدہ کچرا اور نئے پیدا ہونے والے کچرے کو ٹھکانے لگانا ہے۔گو کہ بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر اپنے علاقوں کو گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔اس ہی لئے حق پرست قیادت کی تجاویز و ہدایات کی روشنی میں بلدیہ کورنگی میں 13مارچ بروز پیر سے 20 مارچ تک ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔
ایڈمنسٹریٹر نے آگاہ کہا کہ اس صفائی مہم کے دوران نہ صرف مرکزی شاہراہوں بلکہ اندرونی علاقوں میں بھی کچرا اٹھانے پر خصوصی توجہ بھی دی جائے گی۔جبکہ صفائی مہم کے دوران گرین بیلٹوں کی صفائی پر بھی خصوصی طور پر کی جائے گی
ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے بلدیہ کورنگی میں موجود تمام حق پرست منتخب نمائندے تمام افسران و ملازمین پر عزم ہیں انشا ء اللّه رب کریم ہماری نیتوں کو دیکھتے ہوئے صفائی مہم کو ضرور کامیابی عطا کرے گا۔