14

کراچی میں اے ٹی ایم سے کیش نکالنے والے شہریوں کولوٹنے میں ملوث ڈکیت گینگ کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا۔ کفیل اعوان ٹیم کے سربراہ سی ٹی ایس انٹیلی جنس ونگ

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس ونگ نے کراچی میں بینک ڈکیتیوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اسد سجاد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ اور ایس ایس پی انٹیلی جنس ونگ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کی ہدایات پر سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ کی ٹیم کے انچارج کفیل اعوان  نے کارروائی کرتے ہوئے اسد سجاد نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ بینکوں سے نقدی لے کر جانے والے شہریوں کو لوٹتا تھا۔

سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ ٹیم کے انچارج کفیل اعوان نے اتوار کو گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے بینک اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم سجاد حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا اور دوبارہ مجرمانہ سرگرمیاں شروع کر دیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم اسد سجاد نے اپنے ساتھیوں کو ایک شہری کے بارے میں بتایا جو بینک سے نقدی لے کر جا رہا تھا  ڈی ایچ اے کے علاقے کالا پل پر اسد سجاد نے ساتھیون نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم ڈکیتی کے دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔

ڈیلی سٹی نیوز کو انٹریو کے دوران کفیل اعوان نے بتایا کہ سجاد کو چند ماہ قبل مبینہ طور پر کورئیر وین لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی جس نے ملزم کی شناخت اور گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ملزم سے مزید، تحقیقات جاری ہیں کیونکہ حکام گینگ کے دیگر ارکان کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.