کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی کاروائی گیارہ کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگلڈ سگریٹ ضبط

21

ممبر کسٹمز (آپریشنز) مکرم جاہ انصاری کی ہدایات پر چیف کلکٹر بلوچستان محمد سلیم اور کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان الرحمان نے سگریٹ کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور خود اس کریک ڈاؤن کی نگرانی کی

غیر ملکی اسمگلڈ سگریٹس کی اسمگلنگ کے خلاف کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی کے نتیجے میں کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے موبائل اسکواڈ نے گزشتہ رات ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ پر مختلف برانڈز کے سگریٹوں کی 17640 ڈنڈے ٹرک سے برآمد کر کے ضبط کئے ہیں ضبط کئے گئے سگریٹ کی مالیت ۔ 102.05 ملین روپے ھے ضبط کیے گئے سگریٹ کے برانڈز میں "بینسن اینڈ ہیجز”، "پائن”، "میلانو”، "ایسے”، "اسپیڈ”، "نیوی”، "منڈ” وغیرہ شامل ہیں۔

دوسری کاروائی میں کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے بس کے ذریعہ سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سگریٹ کے 3850 کارٹنز قبضے میں لئے ھیں جن کی مالیت 9.6 ملین ان سگریٹوں کو سریاب روڈ کوئٹہ پر مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کیا جا رہا تھا۔

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے سگریٹ کی سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سگریٹ کے سمگلروں کو سخت دہچکا پہنچایا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.