ڈپٹی کمشنر ایسٹ تبریز صادق مری کا رمضان المبارک میں گراں فروشی کی روک تھام کےلۓ احسن اقدام

107

ڈپٹی کمشنر ایسٹ تبریز صادق مری کا ایس ایس پی ایسٹ ، اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ، بیورو آف سپلائ کے افسران کے ہمراہ سپر ہائ وے پر قائم نیو سبزی منڈی کا رات گۓ دورہ ۔

سبزی ، پھل اور رمضان المبارک میں استعمال ہونے والی اشیاء کو بیوپاری کی جانب سے ہونے والے آکشن کا خود جائزہ لیا ۔

سبزی منڈی کہ دورے کا مقصد پھل ، سبزی کی نیلامی کہ طریقے کار سمیت کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائز لسٹ پر عملدرآمد کروانا اور منافع خوری کو کنٹرول کرنا تھا ۔

گراں فروشی کی روک تھام کے لۓ ضروری تھا کے مارکیٹ میں ہونے والے آکشن کا خود جائزہ لیا جائے۔

پھلوں اور سبزیوں کی بولی کی شفافیت تسلی بخش تھی جبکہ انہوں نے کہا کہ ریٹیلز کی سطح پر دوکاندار ، پتھارے دار ، ریڑی بان اپنا قبلہ درست کر لیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی اور گراں فروشی کے مرتکب دوکاندار ، ریڑھی بان ، پتھارے داروں کے خلاف سخت کاروئ عمل میں لائ جاۓ گی ۔

جبکہ انہوں نے تاکید کی کہ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائز لسٹ لازمی آویزاں کی جائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.