ڈپٹی کمشنرز صرف ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر مہنگائی کنٹرول کرنے پر اجلاس کر رہے ہیں، خواجہ اظہار الحسن

93

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ناجائز منافع خور کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کی فہرست سے کئی گنا زیادہ قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز صرف ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر مہنگائی کنٹرول کرنے پر اجلاس کر رہے ہیں جبکہ عملی طور پر کہیں بازاروں میں قیمیتیں کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں فیومیگیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر لیبر ڈویژن سمیت کورنگی ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے۔ خواجہ اظہار الحسن نے محمد شریف کی جانب سے صفائی مہم اور یکے بعد دیگرے عوامی خدمت کے کاموں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ کہیں کوئی آفیسر اگر بازار کا رخ بھی کرے تو پورے قافلے کے ساتھ نمود و نمائش اور فوٹو سیشن کراتے رہتے ہیں جبکہ عوام افطار اور سحری کا سامان مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہے۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنا اور مافیاز کو کنٹرول کر کے افراط زر قابو میں رکھنا صوبائی حکومت، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی بنیادی زمہ داری ہے۔

دوسری جانب مقامی حکومتوں کا کام مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے، ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے نتیجے میں 92 فیصد آبادی نے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ ہمارے بائیکاٹ کے بعد میئر کے خواب دیکھنے والے اب تک اپنا میئر منتخب نہیں کرا سکے۔

ایم کیو ایم پاکستان کو جب بھی موقع ملا عوام کی مثالی خدمت کی اور مسائل حل کر کے عوام کا معیار زندگی بہتر کیا.


Leave A Reply

Your email address will not be published.