ضلع کیماڑی، تھانہ ڈاکس پولیس سے مقابلے کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کے ہوشربا انکشافات

26

ضلع کیماڑی، تھانہ ڈاکس پولیس کا رات گئے مچھر کالونی میں تین رکنی مسلح ڈکیت گروہ سے مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار.ایس ایس ضلع کیماڑی پولیس عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ لوڈ میگزین، ہنڈا 125 موٹرسائیکل اور 08 موبائل فون برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ عرف سنی (زخمی) اور عبدالقادر کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی ضلع کیماڑی نے مزید بتاتا کہ گرفتار ملزمان کراچی میں آپریٹ کرنے والے انتہائی منظم 05 رکنی ڈکیت نیٹ ورک کے کارندے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے دو ساتھی پہلے ہی جیل میں ہیں جبکہ ایک ساتھی فرار ہے جسکی تلاش کی جا رہی ہے۔ ملزمان نے دوران انٹروگیشن کلفٹن، ڈیفینس، درخشاں، ساحل، ماڑیپور، صدر و کراچی کے دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی سینکڑوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان نے وارداتوں میں چھینے گئے موبائل فون کورئیر سروس کے ذریعے براستہ کوئٹہ افغانستان بھیجنے کا انکشاف بھی کیا۔ ملزمان کی جانب سے بھیجے گئے موبائل فون کی قیمت بینک اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہوتی تھی۔ گرفتار زخمی ملزم عبداللہ عرف سنی اس سے قبل 6 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔جبکہ گرفتار ملزم عبدالقادر کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 14 مقدمات درج ہیں جن میں تین مقدمات میں مفرور بھی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.