ضلع کیماڑی سے منتخب ٹاؤن چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کی حلف برداری کی تقریب۔
چیئرمین ماڑی پور ہمایوں محمد خان آصف کوثر،چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی،وائس چیئرمین عجب خان، چیئرمین مورڈومیر بحر علی اکبر وائس چیئرمین برکت بلوچ نے حلف اٹھایا
چیئرمینزاور وائس چیئرمینز سےاے ڈی سی ذولفقار علی داؤد پوتا نے حلف لیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی آسکانی،الیکشن کمیشن ضلع کیماڑی سیدہ حمیرا بنت معاذ،معاون خصوصی آصف خان،علی احمد جان نے چیئرمینزاور وائس چیئرمینزکو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی
اس موقع پر چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کو بہتر انداز میں سہولیات فراہم کریں خصوصا گرین بیلٹ، پارک و پلے گراؤنڈ،اسٹریٹ لائٹس اورتعمیر و مرمت کے کاموں کے ساتھ ساتھ دفتری اوقات کار کی پابندی اور عوامی شکایات کے اذالہ کیلئے تمام افسران و ملازمین دفاتر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچائیں اس امر میں اگر کسی افسر سے کوتاہی ہوتی ہے تو وہ اپنے طرز عمل کو بہتر بنائے اور کام کرنے کی عادت کو اپنائے۔