ایڈمنسٹریٹر ایسٹ سید شکیل احمد نے علی مسجد وامام بارگاہ شرف آباد یوسی 18اور بلال مسجد محمدعلی سوسائٹی یوسی 12 کی مساجد وامام بارگاہ میں پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی ومسجد وامام بارگاہ کی انتظامیہ موجود تھی.
ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد نے اس موقع پر کہا کہ عبادت گاہوں کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے ضلع شرقی کی ہر مسجد وامام بارگاہ میں شجرکاری کر رہے ہیں جسے رمضان المبارک میں مکمل کر لیا جائے گا انہوں نے مساجد وامام بارگاہوں کی جانب سے شجرکاری مہم کا خیر مقدم کئے جانےپر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہریالی کے فروغ کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ اپنا کردار ادا کر رہی ہے جس کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ شجر برائے اجر کے تصور کو اجاگر کر کے شہر کو ہرا بھرا بنایا جاسکتا ہے صرف اس کیلئے آگاہی کو فروغ دینا ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ شجرکاری کیلئے جو مناسب جگہیں دستیاب ہوں انہیں استعمال میں لایا جائے گا
انہوں نے ضلع شرقی مکینوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے گردونواح میں کوئ بھی ایسی جگہ دیکھیں جہاں درخت لگائے جاسکتے ہیں ہمیں آگاہ کریں ہم پودے فراہم کرینگے اور مل جل کر ضلعے کو ہرا بھرا بنائیں گے
Bilal is a student of Journalism currently doing Mphil in Mass Communication from Federal Urdu University , he is also a Tobacco Control and Human Rights activist. He can be reached at bzsolangi@gmail.com