ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل ہے۔
امروز ایس ایچ او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر پرویز علی سولنگی کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائی۔
گزشتہ روز مچھر کالونی میں عبدالرحیم نامی شھری کو دوران واردات مزاحمت پر گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مزکورہ بالا واردات کا مقدمہ 169/23 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ درج کرکے ملزم تلاش شروع کی گئی تھی۔
ملزم کی شناخت علی ولد محمد علی کے نام سے ہوئی جسکو مدعی مقدمہ کی جانب سے شناخت کرلیا گیا۔
ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوا۔
ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل بھی ذیل 2 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
1- مقدمہ الزام نمبر 399/22 بجرم دفعہ 23(i)a تھانہ ڈاکس۔
2- مقدمہ الزام نمبر 586/18 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ ڈاکس۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 170/23 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔