ڈاکس تھانے کی کاروائی بچہ گینگ نامی چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

32

ضلع کیماڑی، تھانہ ڈاکس پولیس کی بڑی کاروائی بچہ گینگ نامی 4 رکنی ڈکیت گروہ اسلحہ و سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈاکس پرویز علی سولنگی کی خفیہ اطلاع پر چوکی انچارج لالازار سب انسپکٹر چوہدری زاھد و اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی۔

بچہ گینگ نامی انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ بے نقاب۔

ملزمان کی شناخت 1- عبدالحکیم، 2- ارشد، 3- ارمان اور 4- عمران کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے 3 عدد غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ اور چھینی / چوری کی گئیں دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔

جبکہ ایس ایچ او ڈاکس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.