بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے، سید شکیل احمد
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے،ترقیاتی کاموں کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور شہر میں درختوں کی افزائش کو بڑھانے اور پھل دار درخت لگانے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے ہیں جس کیلئے لیبارٹری کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال بلاک 8 نزد رحمانیہ مسجد کے نزدیک سڑک کی تعمیر کے کام کے معائنے کے دوران کیا
انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کلک کی جانب سے سر انجام دیجارہی ہے،ضلع شرقی میں دیگر اداروں کے تعاون سے ترقیاتی عمل کو جاری رکھا جارہا ہے جس پر ان کے تعاون کے بیحد مشکور ہیں انہوں نے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کو اولین ترجیح دی جائے،ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے بھی جو ترقیاتی کام سر انجام دئیے گئے ہیں اس میں معیار اور کوالٹی ترجیح رہی ہے، شہریوں کو سہولیات پہنچانے کیلئے ضروری ہے کہ ایسے ترقیاتی کام سر انجام دئیے جائیں جس سے شہری طویل عرصے تک مستفید ہوں
اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض سمیت بلدیہ شرقی اور کلک کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.