شدید گرمی کے موسم میں پانی کی فراہمی کے مسئلہ کا حل اولین ترجیح ہے ، نور حسن جوکھیو ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی

39

ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل کراچی نورحسن جو کھیو نے کہا ہے کہ علاقے سے وابستہ مسائل کو حل کرانا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، جوجس کا کام ہے وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے بروقت اداکریں تو مسائل میں حیرت انگیز کمی واقع ہوگی،اگر مفاد عامہ کیلئے کام کرنے والے ایک دوسرے پر الزام لگا ئے گے کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے اُسکا کام ہے تو مسائل جنم لے گے، ہمارا ادارہ کوشش کرتا ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے یہاں پر بسنے والوں کو سہولیات دے ہماری ایک تاریخ رہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اقدامات کرتے ہیں۔

گرمی اپنے عروج پر ہے جس کے سبب پینے کے صاف پانی کہ مسائل جنم لیتے ہیں کچھ لائنیں بہاؤ میں رکاوٹ کہ سبب خرابی کا شکار ہو جاتی ہے، اور کچھ ادارے بغیر اجازت اپنے امور انجام دیتے ہوئے لائنوں کو متاثر کردیتے ہیں پھردرست بھی نہیں کرتے، مٹی ڈال کر روانہ ہو جاتے ہیں،اگر وہ ہمیں مطلع کردیں تو یہ مسائل پیدا ہی نہیں ہونگے، اہل علاقہ کے جب علم میں آتا ہے تو لائنیں بری طرح متاثر ہو چکی ہوتی ہیں لیکن ہم بروقت کام کراکے اس کا ازالہ کرتے ہیں، کوشش ہم کرتے ہیں کامیابی (رب کریم) دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیف آفیسر ایاز حمیداللہ بلوچ،ڈسٹرکٹ انجینئر ممتاز علی زرادری،ایکسین مرتضیٰ ملک ڈائر یکٹر سینی ٹیشن مشتاق مٹو، انجینئر سید مظہر شاہ، اما ن اللہ بھٹی ودیگر بھی موجود تھے،

ایڈ منسٹر یٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سے یہ کاوش کی ہے کہ عوام کے مسائل جلدا زجلد حل کیئے جائے اس کے لئے اپنا سوفیصد دے رہے ہیں، اہل علاقہ کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کراتا ہوں اس وقت ہماری توجہ پینے کے صاف پانی کے مسائل کہ فوری حل پر ہے لیکن اس یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم دیگر مسائل سے غافل ہیں ان پر بھی کام جاری ہے لیکن شدید گرمیوں میں پانی کی فراہمی سب سے اہم ہے، ضلع کونسل کی تعمیر وترقی کے سفر میں ہم سے جوہوسکے گا کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.