خاتون وکیل کے گھر پولیس کے سادھ لباس اہلکاروں کےچھاپے کے خلاف مقدمہ درج

72

خاتون وکیل کےگھر پر پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں کا چھاپہ،خاتون وکیل نے چھاپے کے خلاف کورنگی زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروادیا۔

اس حوالے سے مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے الماری کی تلاشی لی، نقدی اور زیورات لے گئے، پولیس اہلکاروں نے چھاپے کے دوران سرچ وارنٹ نہیں دکھایا۔

خاتون وکیل سمیرا خان نے چھاپہ مارنے والے افراد کی موبائل فون سے ویڈیو بھی بنائی، ویڈیو میں باوردی افسر اور لیڈی کانسٹیبل کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ واقعہ پولیس چھاپہ نہیں تھا، نجی معاملے پرمزکورہ واقعہ پیش آیا۔

خاتون وکیل کے گھر داخل ہونے والے سادہ لباس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.