صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کرا چی کے تمام صنعتی علاقوں کی نمائندہ تنظیموں کا خصوصی اجلاس ،اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز سمیت مختلف صنعتی زونز کے صنعت کاروں کی تنظیموں کے سربراہان شریک ہو ئے اورواٹر بورڈ ،کے ایم سی اور ڈی ایم سیز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔
صو با ئی وزیر بلدیا ت سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ملکی معیشت میں صنعتکار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ کو چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صنعتکاروں کے حوالے سے خصوصی ہدایات ہیں ۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار صنعتکاروں کو سہولیات اور صنعتی ترقی میں ہے ۔
صنعتکاروں کو بلدیاتی اداروں کے حوالے سے درپیش مسائل حل کیے جائیں گے ۔صو با ئی وزیر بلدیا ت سید نا صر حسین شاہ نے ہدایا ت دیں کہ میو نسپل کمشنر کے ایم سی صنعتی زون میں قائم فائر اسٹیشنز کے عملے کو پورا کیا جائے اورہر فائر اسٹیشن کے ساتھ ریسکیو 1122سینٹرز صنعتی زونز میں بنائے جائیں۔مرغی خانہ اور داؤد چورنگی برج کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں۔ انہو ں نے کے ایم سی کو ہدایت کی کہ کمبائنڈ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے ۔۔۔