کارکنان کا اعتماد بحال کرنےکی ہر ممکن کوشش کروں گا، گورنر سندھ

38

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی آمد کارکنان کی جانب سے گورنرسندھ پرپھولوں کی پتیوں نچھارو کر کے بھرپور استقبال گیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی واراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات۔بعداذاں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کوایم کیوایم پاکستان کے مرکز پر خوش آمدید کرتے ہیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پاکستان میں جمہوریت کے قیام اورشہری سندھ خصوصاََکراچی میں امن و امان ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کرینگے کیونکہ شہری سندھ کے عوام سمجھتے ہیں کہ شہری علاقوں کے مسائل کی حل سے ہی پاکستان کا استحکام ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ سندھ میں نا انصافیوں پر مبنی کوٹہ سسٹم جو کہ گزشتہ 50سالوں سے نافذ ہے اسکا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کئے جائینگے اورلاپتہ افراد کی بازیابی اوراسیروں کی جلد رہائی کیلئے بھی گورنر سندھ خصوصی کردار اداکرینگے اور ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ کامران ٹیسوری انصاف کے قیام سے سندھ میں شہری و دیہی کا فرق بھی ختم کرینگے کیونکہ انصاف کے بغیر نہ تو گھر قائم رہ سکتا ہے نہ ہی ملک نہ ہی صوبہ۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ تمام لوگ پارٹی کے اصولوں اور نظریے کو اپناتے ہوئے واپس اپنے گھر لوٹ آئیں ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سمیت تمام کارکنان کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں انہوں نے جو اعتبار مجھ پر کیا ہے اور میں کارکنان کا اعتماد بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا شہیدوں کے لواحقین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایم کیوایم پاکستان کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے بھی ہر ممکن اپنا کردار ادا کروں گااورکراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے جلد باز پرس بھی کی جائے گی تاکہ پاکستان اور کراچی میں امن کیلئے ہمارے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں اور وہ سبب سامنے آئے کہ تمام قربانیوں کے باوجود ایسی کیا وجوہات ہیں کہ کراچی کے لوگ سکون کی نیند نہیں سورہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر،ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم و اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی انچارج و اراکین،مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران اورحق پرست اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔دریں اثناء گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یاسین آباشہداء د قبرستان میں شہداء کی قبور پر حاضری دی فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر انکے ہمراہ اراکین سی او سی مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.