لائنز ایریا کے بلدیاتی مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

90

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ لائنز ایریا جیسے قدیم علاقے آج بھی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کمی کا شکار ہیں جو درست بات نہیں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ مرحلہ وار لائنز ایریا کی یوسیز کے بلدیاتی مسائل دور کئے جائیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 9 لائنز ایریا میں پیور بلاکس کی مدد سے گلیوں کی بہتری اور تھانوی مسجد کے اطراف شجرکاری مہم کے دوران افسران و
رہائشیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا


ان کے ہمراہ فوکل پرسن امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر توقیر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم ارشاد علی ودیگر موجود تھے
اسذ موقع پر لائنز ایریا کے مکینوں نے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد کو زبردست سراہا اور کہا کہ ان کی آمد کے بعد سے لائنز ایریا کی صورتحال میں کافی بہتری آئ ہے، سیوریج مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں اس کیلئے بھی سید شکیل احمد ذمہ داری نہ ہونے کے باوجود اپنا کردار ادا کر رہے ہیں
ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد نے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں گلیوں کو پیور بلاکس کی مددسے پختہ کرنے کے کام کے ساتھ جو سیوریج مسائل ہم حل کر سکتے ہیں انہیں حل کررہے ہیں خاص طور پر عبادت گاہوں کے اطراف ڈی ایم سی ایسٹ یہ اضافی ذمہ داری نبھا رہی ہے
انہوں نے اس موقع پر لائنز ایریا کی تاریخی مسجد تھانوی مسجد کے اطراف کا بھی معائنہ کیا اور مسجد کے اطراف پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور مسجد انتظامیہ کو یقین دہانی کروائ کہ مسجد کے اطراف جو بلدیاتی مسائل ہیں انہیں حل کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تھانوی مسجد تاریخی مسجد ہے،نسلوں کی تاریخ اس مسجد سے وابستہ ہے
Leave A Reply

Your email address will not be published.