ایمپلائز یونین سی بی اے کی کاوشوں کی بدولت ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے گرانٹ کا چیک بینک اکائونٹ میں جمع

89

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے نے تنخواہوں کی گرانٹ کے چیک کے سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اس موقع پرکے ڈی اے یونٹ کے جوائنٹ انچارج عمران حسین نے ادارے کے ملازمین کو یہ پیغام دیا کہ کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی گرانٹ کا چیک آج مورخہ 11 اپریل بروزمنگل حبیب بینک سوک سینٹر برانچ میں جمع ہوچکا۔

اس موقع پر ایمپلائز یونین چیئرمین محمد عبدالمعروف نے کہا کہ چھ مارچ کے ریفرنڈم کو ادارے کے ملازمین نے کے ڈی اے ایمپلائز یونین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اس لئے (سی بی اے) کی کوشش اور جدو جہد کی وجہ سے گرانٹ کا چیک آگیا ادارے کے تمام ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی ہو جائے گی (انشاء اللہ) اور جو مخالفین گرانٹ کے سلسلے میں جھو ٹے دعوے کررہے ہے جو سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) قائم مقام ڈایریکٹر جنرل کے ڈی اے جناب ندیم اقبال صاحب، ممبر ایڈمنسٹریشن جناب نوید انور صدیقی صاحب، ممبر فنانس جناب خرم عارف صاحب ڈایریکٹر فنانس جناب وریل اندھر صاحب ڈایریکٹر ریکوری جناب رضا قائمخانی صاحب، ڈایریکٹر آ ئی ٹی جناب کمال احمد صدیقی صاحب، فنانس اینڈ اکاونٹس کے AO.Books ارشد افتخارصاحب اور کیش برانچ کے انچارج ندیم تاج صاحب اور فنانس اینڈ اکاونٹس کے اسٹاف کے بھی مشکور ہیں کہ آ پ تمام لوگوں نے کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے ساتھ مکمل تعاون کیا

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی کے ڈی اے ملازمین کے مسائل اور کے ڈی اے کی بہتری کے لیے کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کر یں گے

اجلاس میں اس موقع پر سی بی اے کے جنرل سیکرٹری قمر عباس،صدر ندیم کھوکھر،ممبرز ذیشان ملک، عادل خان، ںشر و اشاعت سیکریٹری یاسر علی خان، نسیم انصاری، صدیق، عزیز خان اور لال محمد موجود تھے
Leave A Reply

Your email address will not be published.