اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ مرخ گل کا ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی کے ہمراہ گرین بیلٹ کا دورہ

81

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ ٹاؤن حاجی عبدالکریم آسکانی نے سندھ حکومت کی پالیسی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی مرخ گل کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن کی مین شاہراہ حب ریور روڈ کے گرین بیلٹ سے شروع کیئے جانے والی گرین بلدیہ شجر کاری مہم کے سائٹ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر پارکس وقار احمد، چیئرمین محکمہ پارک کمیٹی آفتاب اعوان نے ٹاؤن چیئرمین اور اسسٹنٹ کمشنر کا استقبال کیا۔اسسٹنٹ کمشنر مرخ گل نے ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی کی گرین بلدیہ شجر کاری مہم کو سراہا اور منتخب چیئرمین وائس چیئرمین کے ساتھ مل کر پودا بھی لگایا اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین عبدالکریم آسکانی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پوری دنیا میں اثر انداز ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت اور اوزون کی تہہ کو شدید نقصان پُہنچ رہا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین اسکا حل زیادہ سے زیادہ شجر کاری کو قرار دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بلدیہ ٹاون کی مین شاہراؤں پر شجرکاری کاعمل جاری ہے اسکے علاوہ بلدیہ ٹاؤن کی تمام 13 یوسیز میں گرین بیلٹ چوراہوں گلی محلے میں جہاں جہاں شجرکاری کے لیئے جگہ میسر ہوگی وہاں بھی پودے لگائیں جائیں گے ابتدائی طور پر بیس ہزار ماحول دوست پودے لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں بدتریج اضافہ کیا جائے گا۔ عبدالکریم آسکانی کا مزید کہنا تھا کہ ہر یوسی میں اربن فاریسٹ کے منصوبوں پر بھی کام کریں گے۔پودے قدرت کا وہ تحفہ ہیں جو ہمیں زندہ رہنے کے لیے آکسیجن فراہم کرتے ہیں ماحول کو سرسبز بناتے ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے خوبصورت اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

جبکہ شہر کے اس آلودہ ماحول میں شجرکاری عوام کو مختلف بیماریوں اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی میں اپنے ٹاؤن کی عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں جتنا زیادہ ہو سکے پودے درخت لگائیں اور ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنائیں ۔اپنے محکمہ باغات کو باقاعدہ ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر یونین کونسل ممبر کے ساتھ مل کر پورے ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنایا جائے جتنے زیادہ ہو سکیں پودے لگائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب ریور روڈ کے گرین بیلٹ پر پودا لگاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈایکٹر محکمہ پارکس وقار احمد نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شجر کاری کے ذریعے بلدیہ ٹاون کو سر سبز اور شاداب بنانے پر بھرپور کام کررہے ہیں اس کارِ خیر کے عمل کو مستقل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر وائس چیئرمین رحیم شاہ وائس چیئرمین خالد نیازی چیئرمین ذیشان تنولی میر حامد بلوچ حسام شہداد حبیب لاشاری رؤف کیپٹن بلوچ شیراز بلوچ ٹاؤن یوتھ کونسلر فرحاد خان ٹاؤن اسٹاف و دیگر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.