ڈی ایم سی ایسٹ میں چار سال بعد حج قرعہ اندازی بحال کر دی گئ

103
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد کے سر ایک اور عظیم سہرا چڑھ گیا، کووڈ-19 میں رک جانے والی حج قرعہ اندازی کو بحال کر دیا گیا ہے،حج قرعہ اندازی کی بحالی پر ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مہنگائ کے اس دور میں ایڈمنسٹریٹر ایسٹ سید شکیل احمد نے حج قراء اندازی بحال کر کے بہت بڑا کام کیا ہے،مجموعی طور پر چار ملازمین کو حج پر بھیجا جائیگا
ایڈمنسٹریٹر ایسٹ سید شکیل احمد نے اس موقع پر کہا ہے کہ بہت خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو حج کی عظیم سعادت حاصل کرتے ہیں، چار سال بعد حج قرعہ اندازی ہمارے ہاتھوں ہوئ جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے،حج بہت مہنگا ہو چکا ہے اس لئے چار ملازمین حج پر بھیج رہے ہیں متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ حج قرعہ اندازی میں بجٹ بڑھایا جائے تاکہ زائد ملازمین کو حج کی سعادت حاصل ہو،
انہوں نے چاروں خوش نصیبوں کو قراء اندازی میں نام آنے پر مبارکباد پیش کی.
 
حج قرعہ اندازی کے بعد انہوں نے فیضان مدینہ کا دورہ کیا اور وہاں مولانایعقوب عطاری ودیگر سے ملاقات کی اور ان سے رمضان المبارک میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کی بابت دریافت کیا اور کہا کہ ماہ مبارک میں ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے انہیں جو بھی بلدیاتی سہولیات درکار ہونگی اسے فراہم کیا جائے گااور بتایا کہ ڈی ایم سی ایسٹ نے ضلع شرقی کی ہر مسجد وامام بارگاہ پر بینر آویزاں کر دئیے ہیں جس پر ہر محکمے کی شکایات درج کروانے کیلئے نمبرز موجود ہیں تاکہ رمضان المبارک میں نمازیوں کوکسی قسم کی بلدیاتی لحاظ سے مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے
 
اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن امتیاز بھٹو، ڈائریکٹرز توقیر عباس خورشید علی، ڈاکٹر آصف،عظیم حیدر،محمد اکرم، جام رضوان اور انچارج راؤشمشاد ودیگر بھی موجود تھے.
Leave A Reply

Your email address will not be published.